کورونا وائرس، دنیا میں 17 کروڑ 14 لاکھ زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 14 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں جبکہ 35 لاکھ 65 ہزار 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے۔
تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 767 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے ۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔