سندھ میں کورونا کے مزید 967 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 914 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 967 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 73 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔دوسری جانب سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 562 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار39 کی اموات ہو چکی ہیں۔جبکہ کراچی میں کورونا کے مزید 508 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 640 ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔