کورونا،متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی،دنیا

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی جبکہ نیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور 42 لاکھ 58 ہزار 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔
عالمی اداراے صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔