ن لیگ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے 12 ویں دفعہ ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا اور عمران خان نے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی کر دی ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ کمرے میں بیٹھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کی دوائی پہلے ہی چھین لی گئی ہے اب انسولین کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور عوام اب بنیادی سہولت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔