پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10افراد زندگی کی بازی ہارگئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 628ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید270 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار362ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 32ہزار6کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار276، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار68،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار383، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار517 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار403 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 984افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار605، خیبرپختونخوا 5 ہزار805، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔