کورونا وبا 4 زندگیاں نگل گئی، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز

اسلام آباد: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کرگئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کورونا میں مبتلا 126 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار 305 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 8 سو 18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں تسلسل سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کراچی میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔