کورونا،12ویں روز بھی 3 لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ،بھارت

ہندوستان میں مسلسل بارہویں دن تین لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے۔بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔جبکہ تفصِلات کے مطابق ایک بار پھر24 گھنٹوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب انڈیا میں چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 422 افراد جان کی بازی ہار گئے دوسری جانب بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد دو لاکھ 18ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔