کراچی میں کورونا ویکسین کی قلت کی اطلاعات

کراچی: کورونا سے بچاؤ کی ویکسین سائنو فارم، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا نایاب ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر، اوجھا اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ویکسین موجود نہیں جب کہ نیوکراچی، لیاقت آباد، خالق دینا اور لیاری سمیت متعدد سینٹرز پر بھی ویکسین کی فراہمی معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو سائنوفارم، سائنوویک اور ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز نہیں لگائی جارہی جب کہ دوسری ڈوز کے لیے ویکسین کی چند خوراکیں موجود ہیں، عوام کو زیادہ تر موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
دوسری جانب ایکسپو سینٹر، نیوکراچی اور کورنگی نمبر 5 میں ویکسین لگوانے والوں کا رش کم ہوگیا ہے۔عوام کو سائنوفارم، سائنوویک اور ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز نہیں لگائی جارہی جب کہ دوسری ڈوز کے لیے ویکسین کی چند ڈوز موجود ہیں، عوام کو زیادہ تر موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ایکسپو سینٹر میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے اور آج صبح سائنوویک کی 30 ہزار خوراکیں بھیجی گئیں ، اس سے پہلے بھی 900 خوراکیں دستیاب تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔