تھائی لینڈ میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، قیدی زیادہ متاثر!

بنکاک: تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نصف تعداد جیلوں میں قید افراد پر مشتمل ہے۔
تھائی لینڈ میں قیدیوں سے بھری جیلوں میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ملک میں ایک روز میں 45 سو نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی جن میں سے آدھے جیلوں میں قید ہیں۔


اب تک 22 ہزار قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی، حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید افراد کو ایک تابوت سے بھی کم جگہ میسر ہے اور وہ ایسے طریقے تلاش کررہے ہیں جس سے مہلک وائرس سے متاثرہ قیدیوں کو آزاد کیا جاسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔