کورونا سے اموات 10 ہزار سے متجاوز، 2155 نئے مریض!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے وار تھم نہیں سکے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 55 مریض اس باعث جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 155 نئے کیسز اور 55 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی کیسز 4 لاکھ 77 ہزار 240 اور اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 47 ہوگئی۔
سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار295 اور خیبرپختون خوا 57 ہزار 982، اسلام آباد میں 37 ہزار556 اور بلوچستان میں 18 ہزار 118، آزاد کشمیر 8241 اور گلگت میں 4855 تعداد ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 3520 اور پنجاب میں 3982 اموات ہوچکیں، خیبرپختونخوا میں 1627 اور اسلام آباد میں 415، بلوچستان 182 اور گلگت بلتستان 10 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 220 ہوگئی۔