کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز میں واضح کمی!

اسلام آباد: پاکستان اور قوم کی خوش قسمتی کہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار کی سطح پر آگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 7 ہزار 69، پنجاب میں 7 ہزار 3، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 845، اسلام آباد میں ایک ہزار 452، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 63 اور آزاد کشمیر میں 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا ٹیسٹس کی تعداد 17 لاکھ 58 ہزار 551 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ایک ہزار 13 کورونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 90 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جن میں سے 52 ہزار 427 اب بھی فعال ہیں اور 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 553 ، پنجاب میں 90 ہزار 444، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441، اسلام آباد میں 14 ہزار 625، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 922 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868 کورونا مریض ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 40 افراد لقمہ اجل بن گئے، یوں ملک بھر میں اس وبا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 90، سندھ میں 2 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد اب تک اس وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔