کورونا کیسز بڑھنے لگے، مزید 435 مریض وبا میں مبتلا

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آرہی ہے اور 435 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت (این ایچ آئی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 435 کیس رپورٹ ہوئے۔
پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد ریکارڈ کی گئی اور وبا سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور شہر قائد میں نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔