متنازع تقریر کیس: خواجہ اظہار، فاروق ستار اور وسیم اختر بری

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنادیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہار سمیت تمام افراد کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
اس کے عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانے میں 2016 میں مقدمات درج کیے گئے، ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔