توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران اور فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور فواد چوہدری کے توہین الیکشن کمیشن ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، جس کے تحت تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہوگا۔
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔