کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف بھارتی سازش، پاکستان کی مذمت!

اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کی بھارتی کوششوں کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرکٹ پر بھارت کی سیاست کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کشمیری نوجوانوں کو ڈریسنگ روم میں بڑے ناموں کے ساتھ بیٹھنے سے محروم کرنا افسوس ناک ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹویٹر پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔