عالمی کہانیاں: ظفر قریشی کے تراجم کی نئی کتاب شائع ہوگئی

سینئر صحافی اور معروف مترجم، ظفر قریشی کے تراجم پر مشتمل کتاب، عالمی کہانیاں کا پانچواں مجموعہ شایع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کہانیوں کا یہ مجموعہ بیس افسانوں کے تراجم پر مشتمل ہے، جولاطینی امریکی ادب کے گوہر نایاب کا احاطہ کرتا ہے۔ کتاب کے لیے حوان رلفو، گارسیا مارکیز، پٹیرہوڈیویس، کیرین ہیولر اور رونالڈ فلوریس جیسے معروف اور منفرد تخلیق کاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کتاب کا فلیپ معروف قلم کار، ایس ایم معین قریشی نے لکھا ہے۔

سنیئر صحافی، غلام محی الدین اور سینیر مدرس اور ادیب، پروفیسر خالدہ ظہور کی رائے بھی کتاب پر درج ہے، انھوں نے مترجم کی فن ترجمے پر گرفت، الفاظ کے انتخاب اور کہانیوں کے چناؤ کو سراہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ تین عشروں سے امریکا میں مقیم ظفر قریشی اس سے پہلے بھی عالمی کہانیوں کو اردو قالب میں ڈھال چکے ہیں۔ ناقدین اور قارئین کی جانب سے ان کے کام اور نظر انتخاب کو اہم ٹھہرایا گیا ہے۔ کتاب فرید پبلشرز، کراچی نے اچھے گیٹ اپ کے ساتھ شایع کی ہے۔ ۳۱۲ صفحات کی اس کتاب کی قیمت ہزار روپے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔