چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی!

کراچی: چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر81 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
ترسیل میں بہتری کے بعد ملک کی سب بڑی اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی کی قیمت میں کمی کا رجحان غالب ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 روز کے دوران فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی تھوک قیمت 500 روپے گھٹ گئی ہے۔
جوڑیا بازار کے چینی کے ڈیلرز نے بتایا کہ گزشتہ 8 روز میں 100 کلوگرام چینی کی فی بوری کی قیمت 8600 روپے سے گھٹ کر 8100 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح سے ان 8 روز میں ایک کلوگرام چینی کی تھوک قیمت میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر81 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل فرید قریشی نے بتایا کہ چینی کی تھوک قیمت گھٹنے کے بعد خوردہ سطح پر بھی فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 5 روپے کی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خوردہ مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی 90 روپے فروخت ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ تھوک خوردہ مارکیٹوں میں درآمدی چینی آنے کے بعد مقامی چینی کے دام مزید کم ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔