انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ، دوست تھے اور رہیں گے، چین

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت ان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کے ساتھ ہمیشہ سے اسٹرٹیجک تعلقات قائم تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن اور بننے والی نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے تمام موسموں کے اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے الیکشن مہم کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ و سلامتی کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔