چین کا اگلا طیارہ بردار بحری جہاز جوہری توانائی کا حامل ہوگا

بیجنگ: چین نے اپنی بحری فوج کی طاقت اور استعداد میں اضافے کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ رواں برس کے اوائل میں دو سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز جوہری توانائی سے چلنے والا ہوگا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ چین کا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز اپنی تکنیک کے لحاظ سے منفرد ہوگا اور ایسی ٹیکنالوجی کسی اور بحری جہاز میں استعمال نہیں ہوئی ہوگی۔
تاحال چینی فوج یا حکومت کی جانب سے چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کے جوہری توانائی سے چلنے کا دعویٰ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس رپورٹ کی تردید کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت چین کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں اور تیسرا بھی بیڑے میں شامل ہونے کو تیار ہے جب کہ 2 سال کی تاخیر کے بعد اب چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔