چین: ایک عمارت میں 22 ہزار افراد کے رہائش پذیر ہونے کا انکشاف

بیجنگ: چین میں ایسی عمارت بھی ہے جس میں بسنے والے لوگوں کی تعداد چھوٹے قصبے جتنی ہے کیونکہ یہ لگ بھگ 20 سے 22 ہزار افراد کا مسکن ہے۔
چین کے قیان جیانگ سنچری سٹی میں قائم ریجنٹ انٹرنیشنل اپارٹمنٹ ایک ہی عمارت ہے، تاہم یہ ایک انگریزی حرف ایس کی شکل کی بلڈنگ ہے جسے ہوٹل کے لیے بنایا جانا تھا، لیکن تعمیر کے دوران ہی اسے فلک بوس عمارت کا درجہ دیا گیا اور ہزاروں فلیٹ نکالے گئے۔
بلڈنگ کی بلندی 206 میٹر ہے جس میں 36 سے 39 منزلیں ہیں اور اس کا انحصار بلڈنگ کے مقام پر ہوتا ہے۔ اس میں ایک بڑا فوڈ کورٹ، چھوٹا بازار، سوئمنگ بال، چھوٹی سپرمارکیٹ، انٹرنیٹ کیفے اور حجام کی دکان بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت یہاں رہنا پسند کرتی ہے۔
عمارت کا افتتاح 2013 میں کیا گیا تھا جہاں پڑھے لکھے نوجوان اور تاجر بھی رہتے ہیں۔ دلچسپ بات کہ یہاں سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی بڑی تعداد میں بستے ہیں۔ عمارت کا کل رقبہ 260000 مربع میٹر ہے۔ اس بلڈنگ میں بسنے والے افراد کی درست تعداد کسی کو نہیں معلوم، کیونکہ اکثریت کے مطابق یہاں 20 ہزار افراد رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق 22 ہزار لوگ یہاں رہتے ہیں۔ چند حوالوں میں اس کی آبادی 30 ہزار نفوس بھی بتائی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔