چیف سلیکٹر کی دوڑ میں محمد یوسف بھی شامل!

لاہور: سابق عظیم بلے باز محمد یوسف بھی چیف سلیکٹر کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جانب سے یہ عہدہ چھوڑنے کے بعد محمد اکرم مضبوط امیدوار کی صورت سامنے آئے تھے۔
پشاور زلمی کے ساتھ وابستہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سے بات چیت بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب امیدواروں کی فہرست میں محمد یوسف کا نام بھی شامل ہوگیا ہے، سابق کپتان ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔