چوہدری شجاعت کی جگہ چوہدری وجاہت (ق) لیگ کے صدر مقرر

لاہور: ملک کے سابق قائم مقام وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹادیا گیا۔ اُن کی جگہ پارٹی کا صدر اُن کے بھائی چوہدری وجاہت کو مقرر کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چوہدری شجاعت کی جگہ اب ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹاکر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل بنایا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔