شہر قائد میں پیر کو تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

کراچی: شہر قائد میں مزید تین دن تک آسمان بادلوں سے گھرا رہے گا۔
ان دنوں کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، جس کے باعث موسم خوشگوار ہے اور ایسے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ دنوں کے لیے موسم کا احوال بتایا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔