جمہوری نظام ہی متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بناسکتا ہے: بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے، آئین پر من و عن عمل درآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔
چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جیسے کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، جمہوری نظام ہی ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بناسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس پر کوئی دورائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لیے طویل و تاریخی جدوجہد کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔