آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیما بحفاظت ریسکیو

گلگت بلتستان: آرمی ایوی ایشن کا بڑا کارنامہ، مسلسل محنت اور جانفشانی بالآخر رنگ لے آئی۔ آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کو بہ حفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بتایا کہ راکا پوشی پرپھنسے کوہ پیماؤں کو آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ آرمی ایوی ایشن کی مسلسل محنت سے ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے یقینی بنایا گیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن کا کردار قابل تحسین ہے۔ کوہ پیمائی کے حوالے سے گلگت بلتستان منفرد مقام رکھتا ہے۔ کوہ پیمائی سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔