حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے، چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے، مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بہترین اقدامات کیے۔
یو ایس ایڈ کے تحت وینٹی لیٹرز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کورونا سے نمٹنے کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون کے شکر گزار ہیں، پاکستان کو درپیش کورونا وائرس کے چیلنج سے آگاہ ہیں، حکومت نے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے، کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور این ڈی ایم اے کا کردار بھی اہم رہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔