سینچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقا 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 90 رنز کی برتری

سینچورین: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے کے دوسرے روز پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 73.4 اوورز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پروٹیز کو گرین شرٹس پر 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
سینچورین میں میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔
جنوبی افریقا کی دوسرے روز پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد گری جب ٹمبا باوما 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم 30 اور پھر 188 رنز پر کائل ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم 89 رنز، مارکو جانسن 2، کاگیسو ربادا 13 اور ڈین پیٹرسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کاربن بوش 81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3، 3، عامر جمال نے 2 اور محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیسٹ میچ کا محتاط انداز میں آغاز کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 211 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔