کورونا وبا کی تیسری لہر اور عوامی غیر سنجیدگی
تحریر: محمد عماد
کورونا وائرس یا کوڈ 19 نے گزشتہ دو سال سے خطہ ارض کے طول و بلد میں جو تباہی مچا رکھی ہے اسکی مثال انسانی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔ گو کہ ماضی میں بھی کئی امراض پھوٹ پڑے اور وسیع پیمانے پر جنگیں بھی وقوع پذیر ہو چکی ہیں مگر ایسا کبھی نہیں ہوا کہ پوری دنیا اسکی لپیٹ میں آگئی ہو مگر اب ایسا ضرور ہے۔
دنیا کا کوئی شہر، ملک، خطہ یا براعظم ایسا نہیں جہاں اس موذی وبا نے پنجے نہ گاڑ رکھے ہوں…