براؤزنگ پاکستان
پاکستان
دانش یونیورسٹی دُنیا کی ممتاز ترین درس گاہوں کے ہم پلہ ہوگی، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے بننے والی دانش یونیورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی جہاں ماڈرن سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔
اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ…
جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، آئی ایم ایف رضامند
اسلام آباد: آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا جس پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا گیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کا آج مذاکرات کا آخری دن ہوگا، ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے…
جنوبی وزیرستان: مسجد میں دھماکا، جے یو آئی رہنما سمیت 4 افراد زخمی
جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکے سے جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں ہوا، جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی پی او آصف بہادر…
بارش کے سسٹم کی پاکستان میں انٹری، کئی شہروں میں بارش متوقع
کراچی: بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 مارچ تک بارش کا امکان…
ملک میں دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے پڑوسی ملک ہے، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشت گردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر…
جعفر ایکسپریس حملہ: 21 افراد اور 4 جوان شہید، 33 دہشت گرد ہلاک، تمام یرغمال مسافر بازیاب، آئی ایس پی…
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں فوج کے 4 جوانوں سمیت 21 مسافر شہید ہوئے جب کہ تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس…
سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے
کراچی: محکمۂ صحت سندھ کے مطابق، سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ کراچی میں بھی ڈینگی اور ملیریا کیسز نمایاں طور پر بڑھ رہے ہیں۔
جنوری سے 7 مارچ 2025 تک صوبے بھر میں ملیریا کے کل 5,437 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں…
جعفر ایکسپریس حملہ: 27 دہشت گرد ہلاک، 155 مسافر بازیاب
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا جب کہ بقیہ یرغمالیوں کے پاس خودکُش بمبار بیٹھے ہوئے ہیں۔
نجی ٹی…
کوئٹہ: پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
کوئٹہ: بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے پیروکنری میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا جب کہ ٹرین اس…
آئی ایم ایف بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز پر رضامند
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی جس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔…