براؤزنگ پاکستان

پاکستان

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ایک بار پھر 9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کے مجرموں کے خلاف فوری، شفاف عدالتی اور قانونی…

ملک بھر میں جون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں جون سے اگست تک مون سون بارشوں کے حوالے سے آؤٹ لک جاری کردیا۔ رواں سال جون سے اگست کے دوران مون سون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول اور معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان…

دورانِ عدت نکاح کیس: مانیکا کا عدم اعتماد، جج کا کیس ٹرانسفر کیلئے خط

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا، جس کے بعد جج نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب…

خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا کا تشدد، بوتلیں بھی ماریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی وکلا نے عدالت آمد پر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت…

عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہونے کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 7 جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات…

بلوچستان: مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے…

سابق وزیراعظم نواز شریف پھر مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے صدر بن گئے۔ (ن) لیگ کے سابق صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے چناؤ کے لیے الیکشن ہوا، جس میں پارٹی صدر کے عہدے کے لیے نواز شریف کے 8 کاغذات…

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: ملک بھر میں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کی لوڈمینجمنٹ اور بجلی چوری روکنے کے امورپر اجلاس ہوا، جس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ…

کراچی: کل سے یکم جون تک شدید گرمی، ہیٹ ویو کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد والے ہوجائیں ہوشیار، اب سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات نے کل سے یکم جون تک شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں کل سے یکم…

کل یوم تکبیر پر وزیراعظم کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: کل 28 مئی یوم تکبیر پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِاعظم نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ…