براؤزنگ پاکستان
پاکستان
پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد جاں بحق، 15 لاکھ متاثر
لاہور: پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے جب کہ متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق تین دریاؤں کے…
دریائے سندھ میں منگل اور بدھ کی رات سیلاب کا اندیشہ
کراچی: سندھ حکومت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس سے 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آب پاشی جام خان شورو نے دریائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج…
فیلڈ مارشل نے سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا، ان کا تہہ دل سے شکریہ، رمیش اروڑا
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُن کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔…
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثر علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔
آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورت حال اور…
لاہور کے کئی دیہات زیرِ آب: دریائے چناب کا بڑا ریلا جھنگ میں داخل، 20 افراد جاں بحق
لاہور: پنجاب کے تین بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچادی، دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائے چناب، ستلج…
دو بھائیوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
لاہور: رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازع پر دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
پولیس زیر حراست ملزمان کو نشان دہی کے لیے رائیونڈ لے جارہی تھی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ…
آئی او بی ایم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان کی روم میں ماحولیاتی تبدیلی پر انقلابی تحقیق کی پذیرائی
روم: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم)، کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان نے روم میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے اکنامکس، فنانس و بزنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی تحقیق پیش کی۔ یہ کانفرنس 25 سے 27 اگست تک…
چارلس گڈمن نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا چارج سنبھال لیا
کراچی: چارلس گڈ من کراچی میں امریکی قونصل جنرل متعین کردیے گئے۔ اس حوالے سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چارلس گڈمن کو کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ دراصل قونصل جنرل چارلس…
چھوٹے ڈیمز بنانے کی صلاحیت موجود، نئے آبی ذخائر وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آئندہ برسوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے، پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔
نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی و صوبائی وزراء اور این ڈی ایم اے حکام سے خطاب کرتے ہوئے…
بھارتی آبی دہشتگردی: پنجاب میں سیلاب سے بڑی تباہی، 11 شہری جاں بحق
لاہور: بھارت کی آبی دہشت گردی اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورت حال برقرار ہے، دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ پانی کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔
دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ…