براؤزنگ پاکستان
پاکستان
لاکھوں پاکستانیوں کا ریسٹورنٹس سافٹ ویئر سے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف
کراچی/ اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کا سافٹ ویئر پر استعمال ہونے والا ڈیٹا ہیکرز نے چوری کرلیا۔
ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیکرز نے ہیک کرلیا اور 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے دستیاب ہوگیا۔…
عوام پر پھر برق گرانے کی تیاری، بجلی قیمت دو روپے تک بڑھنے کا خدشہ
اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی…
ڈالر مافیا کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ، گھروں پر چھاپوں کی تیاریاں
اسلام آباد/ کراچی: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے گھروں پر حساس اداروں نے اب ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کرلی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے، جس میں…
کراچی میں متعین عمان کے قونصل جنرل جناب سمیع الخنجری کی بے مثال خدمات
کراچی: پاکستان اور عمان کے تعلقات شروع سے ہی مثالی رہے ہیں۔ انجینئر سمیع عبداللہ الخنجری اگست 2022 سے کراچی میں تعینات عمان کے قونصل جنرل ہیں۔ وہ ایک متحرک اور انتہائی پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ٹیلی کام انجینئر ہیں اور…
جنسی تشدد اور کم عمری کی شادیوں سے متعلق NCSW کی 10 روزہ میڈیا ورکشاپ
کراچی: "جنسی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادیوں کی ذمے دارانہ رپورٹنگ اور نمائندگی پر قومی میڈیا فیلوشپ" کی دس روزہ ورکشاپ ہفتہ کو کراچی میں اختتام پذیر ہوئی۔
فیلوشپ نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) کا فلیگ شپ میڈیا اقدام ہے اور…
پٹرولیم نرخ بڑھنے پر ریلوے کرایوں میں پھر اضافہ
لاہور: رواں ماہ کے وسط میں نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے، اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ریلوے حکام نے بھی ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، دو ماہ میں تیسری مرتبہ ریلوے کرائے بڑھائے…
کراچی کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں بارش متوقع
کراچی: شہر قائد کے کئی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ چند گھنٹوں میں گڈاپ، پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن، گلشن حدید، گلشن معمار سمیت…
صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
لاہور/ اسلام آباد: اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر ان کے حوالے کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اینٹی کرپشن حکام کی…
سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجر ایکٹ کیس: فل کورٹ بنانے کی درخواستیں منظور
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں قائم فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر سماعت کررہا ہے، جس کی کارروائی براہ راست نشر کی جارہی ہے جب کہ عدالت عظمیٰ نے ایکٹ کے خلاف اپیلوں پر فل کورٹ بنانے کی…
وزارت خزانہ کا پی آئی اے کا اربوں خسارہ برداشت کرنے سے انکار
اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے اور اس کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے قرض پر سود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا…