کراچی میں متعین عمان کے قونصل جنرل جناب سمیع الخنجری کی بے مثال خدمات

کراچی: پاکستان اور عمان کے تعلقات شروع سے ہی مثالی رہے ہیں۔ انجینئر سمیع عبداللہ الخنجری اگست 2022 سے کراچی میں تعینات عمان کے قونصل جنرل ہیں۔ وہ ایک متحرک اور انتہائی پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ٹیلی کام انجینئر ہیں اور ٹیلی کام انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ان کی نیک نامی کے چرچے دُور دُور تک پھیلے ہوئے ہیں۔

کراچی میں بطور ہیڈ آف مشن یہ ان کی پہلی تعیناتی ہے۔ اس سے قبل وہ اپنے ملک میں ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر وزارت میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ایک انجینئر کے طور پر انہوں نے اپنے ملک میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا ہے۔

وہ انسانیت کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ پچھلے سال سندھ میں شدید سیلاب آیا تھا۔ اس آفت کے دوران، انہوں نے اپنے ملک سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان سے لدا ایک جہاز منگوایا اور اسے متاثرین کی امداد کے لیے حکومت پاکستان کے حوالے کیا۔

انہیں کھیلوں سے بھی خاص لگاؤ ہے۔ وہ اکثر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔ شہر قائد کے تمام حلقوں میں ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ وہ ہر دل عزیز شخصیت ہیں، تاجروں میں وہ خاصے مقبول ہیں۔

انجینئر سمیع عبداللہ سلیم الخنجری پاک عمان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کی اپنے ملک اور پاکستان کے لیے خدمات لازوال ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔