براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،…
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن، مہنگائی کم ہورہی ہے، اے ڈی بی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے لیے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک استحکام کے اشاریے مثبت ہیں۔
اے ڈی بی کی پاکستان کی معیشت سے متعلق جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ میں…
عدالتی نظام ٹوٹ چکا، اصلاحات کے ذریعے عدلیہ کو بحال کریں گے، بلاول
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے وہ آمرانہ دور دیکھے جس میں جج صاحبان نے ہی آمر کو اجازت دی کہ وہ آئین میں ترمیم کرلے، ججز دس دس سال تک آئین کو بھول جاتے تھے اور سارا اختیار آمر کو دے دیا جاتا…
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمے داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے…
اہلیان کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ
کراچی: اہلیان شہر قائد کے لیے بُری خبر، اُن کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کمپنی نے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست…
وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید
راولپنڈی: 19 اور 20 ستمبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران 12 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاکستان افغانستان…
فیض حمید مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لارہے تھے، سیکیورٹی حکام
پشاور: سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر الزام ہے کہ وہ سیاسی ایما پر کام کررہے تھے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی بنایا اور مخالفین کے…
قومی ترانے کی بے حرمتی عالمی قوانین کے خلاف ہے، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر افغانستان کے سفارت خانے کی وضاحت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے کی بے حرمتی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے…
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پارٹی ڈی نوٹیفائی اور انتخابی نشان واپس لیا جاسکتا ہے، چیف الیکشن…
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر انتخابی نشان واپس لیا جاسکتا ہے اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے۔
جے یو آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان…
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، پٹرول 10 اور ڈیزل 13 روپے سستا
اسلام آباد: آئندہ پندرہ روز کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی…