براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی: ایاز صادق اسپیکر اور غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نئے اسپیکر منتخب جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ بھاری اکثریت سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ انتخاب کے دوران قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نعرے بازی…

قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اسپیکروڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، جس کے بعد اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا، حلف برداری کے بعد سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔ افتتاحی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق…

دوست ملک چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

اسلام آباد/ بیجنگ: قوم کے لیے خوش خبری، دوست ملک چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان…

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کی مخصوص نشستوں سے انکار کی تردید

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرنے کی تردید کردی۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی…

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو خط میں مخصوص نشستیں لینے سے انکار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں جاری مخصوص نشستوں کے کیس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق…

نگراں حکومت کی اسمبلی اجلاس بلانے کیلیے صدر کو دوبارہ ایڈوائس ارسال

اسلام آباد: 16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے کے لیے صدر مملکت کے اعتراض پر نگراں وزیراعظم نے صدر کو دوبارہ ایڈوائس ارسال کردی، ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعظم…

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا…

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب

کراچی: پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، مراد علی شاہ کو سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 112 ووٹ ملے۔ اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے اجلاس ہوا، ایوان میں قائد ایوان کے…

مریم نواز ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب، حلف بھی اُٹھالیا

لاہور: مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں۔ مریم نواز ملکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف بھی اُٹھالیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نومنتخب…

مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف کراچی میں شدید احتجاج، ٹریفک نظام درہم برہم

کراچی: شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہے۔ کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر احتجاج کے باعث نرسری سے ایف ٹی سی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جب…