براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
بلوچستان میں فورسز کے آپریشنز: 23 دہشت گرد ہلاک، 18 جوان شہید
راولپنڈی: قلات میں ہوئے دہشت گردی کے گھناؤنے واقعے کے پس منظر میں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان بھر میں متعدد کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 23 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یکم فروری کو ضلع ہرنائی میں ایک…
کرم: سرکاری قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور 3 پولیس اہلکار زخمی
پشاور: اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت تین پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروادی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت…
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات اور پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…
صدر زرداری کے دستخط، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ ترمیمی بل 2025 پردستخط کردیے ہیں۔
صدر پاکستان کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے 23 جنوری کو پیکا…
امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد: امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد دو روز کے دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ…
سینیٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی
اسلام آباد: پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو سینیٹ سے بھی منظوری مل گئی۔
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا ہے۔
ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی اور احتجاج کیا جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی…
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا بڑا اعلان، 12 فیصد مقرر
کراچی: بینک دولت پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں…
گنڈاپور فارغ، جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر
راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور ان…
عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان…
قومی اسمبلی: پیکا ایکٹ ترمیمی بل پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا تجویز
اسلام آباد: مرکزی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔…