براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
کورونا: پنجاب میں کاروبار، تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا حکم!
لاہور: سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبے میں نئی پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے…
سینیٹ: صادق سنجرانی چیئرمین، مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب
اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ حزب اختلاف کے متفقہ امیدواروں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست کا سامنا کرنا…
وزیراعظم کا سینیٹرز کو ظہرانہ، مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین کیلیے نامزد!
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ عمران خان…
سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوگیا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم سے پہلے بہت سی اقوام اس لیے تباہ ہوئیں کیوں کہ ان میں طاقتور کے لیے…
وزیراعظم کا تین کروڑ خاندانوں کی مالی معاونت کا بڑا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پناہ گاہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، مستحق…
ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل، پولنگ 10 اپریل کو ہوگی!
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسکہ الیکشن اب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا۔
خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی…
گیلانی کی نااہلی اور کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد!
اسلام آباد: علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کیس کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے یوسف رضا…
کورونا، مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے دو ہفتے کیلیے بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد: کورونا وبا کی بڑھتی شرح کے پیش نظر حکومت نے مختلف شہروں میں 2 ہفتوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی بدلتی صورت حال پر جائزہ لیا گیا، اجلاس…
نواز، زرداری جیسے لوگ پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے، جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف…
علی حیدر گیلانی کی وڈیو میں پیسوں کا ذکر ہے اور نہ ٹکٹ دینے کا، الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے رکن الطاف قریشی نے ریمارکس دیے ہیں کہ علی حیدر گیلانی کی وڈیو میں نہ پیسوں کا ذکر ہے اور نہ ہی ٹکٹ دینے کا۔
الیکشن کمیشن میں علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ پنجاب سے رکن الیکشن کمیشن الطاف قریشی کی…