براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
بات اب عمران کے قتل کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے، پی ٹی آئی
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اب بات اسی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، یہ لوگ وزیراعظم کو نکالتے تھے اور لاتے تھے، اس بار ان کی مرضی کے خلاف ہوا تو انہوں نے 9 مئی کا ڈرامہ کیا۔…
آئی ایم ایف کی بجلی و گیس ٹیرف بڑھانے، پٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی کی تجویز
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے اور پٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات آج ختم ہونے کا امکان ہے اور آئی ایم…
نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد موبائل سمز بند کردی گئیں
اسلام آباد: ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد سمز بند کردی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں اور 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کردی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کا…
ایرانی صدر رئیسی و دیگر کی نمازِ جنازہ ادا، لاتعداد افراد کی شرکت
تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور جاں بحق ہونے والے دیگر اعلیٰ حکام کی نماز جنازہ ہزاروں افراد کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی…
ٹیریان وائٹ کیس: عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج
اسلام آباد: عدالت عالیہ نے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن…
ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت 8 افراد جاں بحق
تہران: ہیلی کاپٹر کے افسوس ناک حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ، صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر، آیت اللہ خامنہ ای کے خصوصی نمائندہ برائے آذربائیجان اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے 4 ارکان جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے…
کرغزستان: طلباء گروپ لڑپڑے، بلوائیوں کے پاکستانی ودیگر بیرونی طلباء پر حملے
بشکیک: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے، مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق…
آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج پر جاری مذاکرات میں پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بھاری بوجھ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں پر سود کی…
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ طلب کرلیا اور ریمارکس دیے ہیں کہ تنقید کرنی ہے تو سامنے آکر کریں۔
سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس کی…
آزاد کشمیر کے پُرامن احتجاج میں کچھ شرپسند بھی شامل تھے، وزیراعظم
مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے پُرامن احتجاج میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچے، جہاں انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر…