براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں عسکری تعاون کی اہمیت زیادہ ہے، فیلڈ مارشل
اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں امریکا سمیت کئی ممالک کی سینئر عسکری قیادت شریک ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے آج اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف…
ایشیا کپ کے انعقاد کا اعلان: 9 سے 28 ستمبر تک امارات میں ہوگا
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے…
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ چین: اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
راولپنڈی/ بیجنگ: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ چین میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس میں چین کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ…
خیبر پختونخوا میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، گنڈاپور
پشاور: خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں۔
آل پارٹیز کانفرنس کے بعد علی امین گنڈاپور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا جنہوں…
امریکی کمپنیاں بھارتیوں کو ملازم نہ رکھیں، صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی اے آئی سمٹ کے دوران بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکرو سافٹ کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک، خاص طور پر بھارت سے ملازمین رکھنے کا سلسلہ بند کریں اور صرف…
ملک بھر میں بارشوں کے باعث 245 افراد جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں جاری مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے،…
بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے افراد تاحال لاپتا، سیاحوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: شدید بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گلگت بلتستان میں صورت حال خاصی تشویش ناک ہے، بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو فوری علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان…
قلات میں آپریشن: فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کرکے فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت…
بابوسر ٹاپ پر لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی: ایمرجنسی نافذ، 5 افراد جاں بحق
اسلام آباد: ضلع دیامر میں بابوسر روڈ پر جل سے دیونگ کے درمیان بادل پھٹنے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث اب تک 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے سے…
عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی…