براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

دھرنا عمران کے کہنے تک جاری رہے گا، علی امین گنڈا پور

مانسہرہ: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دھرنے کی کال بانی عمران خان نے دی اور انہوں نے کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں کال آف نہیں کروں گا۔ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی…

پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پُرامن…

پی ٹی آئی مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر رینجرز نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد: ڈی چوک پر رینجرز نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔ ڈی…

فوجی دستے ڈی چوک پہنچ گئے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا…

پی ٹی آئی قافلے اسلام آباد داخل، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، اہلکار زخمی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے قافلے بانی عمران خان کی کال پر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد داخل ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں نکلے اور شدید نعرے لگائے جب کہ اس دوران اسلام آباد پولیس کے…

پی ٹی آئی قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے روانہ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، متعدد زخمی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے، قافلہ ہزارہ انٹر چینج سے ڈی چوک کی طرف رواں دواں ہے۔ غازی بروتھا پل پر پولیس کی جانب سے قافلے…

نیکٹا کا پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج میں دہشت گرد حملے کا الرٹ جاری

اسلام آباد: نیکٹا نے وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیکٹا نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا، جو پی ٹی آئی کے عوامی اجتماع پر ہوسکتا ہے۔…

قوم سعودیہ کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دے گی، وزیراعظم

تونسہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت کی، اس کے عوض سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا، کل جو سعودی عرب کے خلاف بیان سامنے آیا ہے پاکستان سے اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی۔…

پی ٹی آئی کے بعض لوگ نہیں چاہتے بانی چیئرمین رہا ہوں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ان کے بانی چیئرمین رہا ہوں، حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ ہے نہ ہی مذاکرات چل رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل…

کرم میں مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 38 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی…