براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
بھارت: ٹرینوں میں تصادم سے 233 مسافر ہلاک، 900 زخمی
اڑیسا: بھارت کی ریاست اڑیسا میں ٹرینوں کو خوف ناک حادثہ پیش آیا ہے، مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں 233 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ مزید ہلاکتوں کا اندیشے ظاہر کیے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو ٹرینوں…
فوزیہ صدیقی کی امریکی مسلمانوں سے عافیہ کیلئے مدد فراہم کرنے کی اپیل
ٹیکساس: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کے لیے مالی، قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹر فوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں…
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے
عمان: شاہ اُردن کے بڑے صاحبزادے اور ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ السیف رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
ولی عہد اور رجوہ السیف کا نکاح ڈاکٹر احمد الخلیلی نے پڑھایا اور شادی کے بعد رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئی ہیں اور…
بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ
بینگلورو: بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کو ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گر کر تباہ ہوا۔
اس حوالے سے بھارت میڈیا کا بتانا ہے کہ جس دوران…
مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 10 ہلاک
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس گہری کھائی میں جاگرنے سے 10 افراد ہلاک جب کہ 55 زخمی ہوگئے
بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں مسافر بردار بس اور کار کے کھائی میں گرنے سے مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک اور متعدد…
بھارتی پارلیمنٹ میں مودی کی موجودگی میں سورہ رحمٰن کی تلاوت
نئی دہلی: بھارت کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ رحمٰن کی تلاوت کا روح پرور منظر دیکھنے میں آیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مودی نے…
بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران 75 ہلاک
نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں پھوٹنے والے فسادات میں دو ہفتوں کے دوران اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں جاری فسادات میں سیکیورٹی فورسز اور مختلف گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 75 افراد…
بھارت: اقبال سے متعلق مضمون نصاب سے نکال دیا گیا
نئی دہلی: بھارت میں جب سے مودی سرکار برسراقتدار آئی ہے، تعصب انتہا پر پہنچا ہوا ہے، بھارت میں ایک بار پھر متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے علامہ اقبال سے متعلق مضمون نصاب سے نکال دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غیرمنقسم ہندوستان کے لیے…
دبئی: عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سپرسیل، اشیا 90 فیصد تک سستی
دبئی: عید قرباں کی مناسبت سے دبئی میں سپراسٹورز نے خریداروں کے لیے اشیا 90 فیصد تک سستی کردیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سپراسٹورز کی جانب سے لگائی گئی سپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی اور اس دوران خریداروں کو اشیا 90 فیصد تک سستی فروخت کی…
500 تارکین وطن سے بھری کشتی بحیرہ روم میں لاپتا
روم: تارکین وطن کو اٹلی کے جنوبی جزیرے میں لے جانے والی کشتی لاپتا ہوگئی، جس کی تلاش میں جانے والے دو جہازوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی لیبیا کی بندرگاہ…