براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
اسرائیل اور فلسطین جنگ میں 700 اسرائیلی ہلاک، 413 فلسطینی شہید
تل ابیب: ہفتے سے شروع ہونے والے حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 جب کہ 413 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ہفتہ کو شروع ہونے والی جنگ اتوار کو بھی سارا دن جاری رہی۔ اسرائیل پر غیر متوقع حملے کے بعد حزب اللہ بھی لبنان سے…
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی
اسلام آباد: پاک بحریہ کے نامزد امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف ہلالِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے بحیثیت 23ویں سربراہ کمان سنبھال لی۔
پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی پُروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
ایڈمرل نوید اشرف ہلالِ…
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ شروع، اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ کا آغاز ہوگیا، ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں، جس میں صہیونی فوجیوں سمیت 22…
شام کی فوجی اکیڈمی پر ڈرون حملے میں 100 افراد جاں بحق
بیروت: شام کی ایک فوجی اکیڈمی پر ڈرون سے بمباری کی گئی ہے، جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے نکلے تھے۔
12 سالہ خانہ…
حقوق نسواں کی علمبردار ایرانی خاتون نرگس محمدی نے نوبل انعام جیت لیا
اوسلو: ایران سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون نرگس محمدی نے نوبل امن انعام اپنے نام کرلیا۔
ایران میں خواتین پر ظلم کے خلاف جدوجہد پر اُنہیں نوبل امن انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔
سربراہ نوبل کمیٹی بیرٹ ریس اینڈرسن کا…
بھارت زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اُٹھا
نئی دہلی: بھارت زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اُٹھا، عوام میں خوف و ہراس، بھارتی ریاست میگھالیہ میں 6.2 شدت کے زلزلے آئے جب کہ دیگر ریاستوں ہریانہ، بنگال اور آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست…
ترکیہ زلزلے کا قبل ازوقت بتانے والے سائنسدان کی پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی
ایمسٹرڈیم: پاکستان میں آئندہ دو روز میں شدید زلزلے کی پیش گوئی، زلزلہ پیما ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کردی۔
زلزلہ پیما ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سولر سسٹم…
برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں سے متعلق دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا
لندن: برطانوی وزیر داخلہ کا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔
برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر نے بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ بچوں کے جنسی استحصال کرنے والے گروپس کے…
بنگلادیش میں ڈینگی وائرس کی تباہ کاریاں، ہزار اموات
ڈھاکا: بنگلادیش میں ڈینگی وائرس کی تباہ کاریاں، ہزار اموات، ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وبا کی صورت اختیار کرگیا، جس سے حالیہ ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلادش میں غیر معمولی مون سون سیزن،…
عراق میں شادی ماتم میں تبدیل، آتشزدگی سے 113 افراد جاں بحق
بغداد: عراق میں شادی کی تقریب آگ لگنے کے باعث ماتم میں تبدیل ہوگئی، صوبے نینوا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دولہا دلہن سمیت 113 افراد جاں بحق۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق ہمدانیہ شہر کے ایک شادی ہال میں تقریب…