براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
ساجیت پریما داسا کو شکست، انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب
کولمبو: سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے پر مبنی مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
انورا کمارا نے انتخابات میں اپنے مدمقابل اپوزیشن رہنما ساجیت پریما داسا کو شکست دی۔
انتخابات میں فتح کے بعد انورا کمارا کا کہنا…
بھارتی جج نے مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ ڈالا
نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہائی کورٹ جج نے ایک سماعت کے دوران مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا ہائی کورٹ میں مالک مکان اور کرائے دار کے درمیان تنازع کے ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران جج…
چین کے وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض: چین کے وزیراعظم لی کیانگ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
چین کے وزیراعظم سعودیہ-چین مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔
چینی میڈیا کے…
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کینسر کا علاج، کیموتھراپی مکمل
لندن: برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کا اپنا کورس مکمل کرلیا ہے۔
کیٹ مڈلٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔ برطانوی شہزادی نے اپنے خاندان کے ہمراہ نئی…
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق نامی پرفیوم متعارف کرادیا
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ نے طلاق نامی پرفیوم متعارف کروا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم…
متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل ہوگی
ابوظہبی: یو اے ای نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے…
مکہ مکرمہ میں سیلاب کے باعث 3 بچے جاں بحق
مکہ مکرمہ: بارش کے باعث سیلاب میں 4 بچے ڈوب گئے، جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی شامل، ایک لاپتا۔
سعودی ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد ریلے میں 4 بچے ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے تین بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو…
نائیجیریا: مسلح موٹر سائیکل سواروں کا گاؤں پر وحشیانہ حملہ، 81 افراد ہلاک
ابوجا: نائیجیریا کے ایک گائوں پر وحشیانہ حملہ کرکے 81 افراد ہلاک کردیے گئے۔
نائیجیریا کی ریاست یوبے میں خودکار اسلحہ سے لیس 50 سے زائد افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر…
ٹرمپ نے بانی فیس بک مارک زکر برگ کو دھمکی دے ڈالی
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زكر برگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکا دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب سیو امریکا جو 3 ستمبر کو شائع ہوگی…
شیخ حسینہ واجد کیخلاف قتل کے مقدمات کی تعداد 100 تک جاپہنچی
ڈھاکا: پچھلے ہفتوں شیخ حسینہ واجد کی بنگلادیشی حکومت کا خاتمہ ہوا، تب سے اب تک اُن کے خلاف قتل کے مقدمات کی تعداد 100 تک جاپہنچی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی رہنما حسینہ واجد کے خلاف 5 اگست کو استعفیٰ دے کر…