براؤزنگ عالمی خبریں

عالمی خبریں

دبئی لیکس میں بھارتی سب پر بازی لے گئے

نئی دہلی: بھارتی شہری دبئی میں گھر خریدنے اور اثاثے بنانے والے غیر ملکیوں میں بازی لے گئے۔ دبئی لیکس کے مطابق دبئی میں 29 ہزار 700 بھارتی باشندوں کی 35 ہزار جائیدادیں ہیں، جن میں گھر، دفاتر، شاپنگ مال اور فیکٹریز وغیرہ شامل ہیں۔ بھارتی…

حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی

ریاض: سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سیزن کے دوران فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔ سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس صالح الجاسر نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ…

بنگلادیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 74 اموات

ڈھاکا: بنگلادیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 35 کسانوں سمیت 74 شہری جاں بحق ہوگئے اور ماہرین نے اس کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو قرار دے دیا۔ خبرایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق سیو دا سوسائٹی اور تھندراسٹورم ایوئرنیس…

پورن اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کا ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف

واشنگٹن: پورن فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی عدالت میں تصدیق کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد…

کرکٹ کھیلنے کے دوران گیند لگنے سے بچہ چل بسا

پونے: بھارت میں ان ڈور کرکٹ کھیلتے ہوئے گیند کو زوردار ہٹ لگائی گئی، جو 11 سالہ بچے کے اتنی شدت سے لگی کہ جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔ اس حوالے سے سی…

پاکستانی نژاد علی راشد کیلئے بڑا اعزاز، سو ایشین امریکن رہنمائوں کی فہرست میں شامل

نیویارک: پاکستانی نژاد امریکی علی راشد کو اُن کی بہترین خدمات کے اعتراف میں سٹی اینڈ اسٹیٹ نیویارک نے سو ایشین امریکن رہنمائوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ علی راشد امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔…

مجھے ووٹ نہ دینے کیلئے لوگوں کو ڈرایا گیا تھا، میئر لندن صادق خان

لندن: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صادق خان کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ دوسری جانب پاکستان کے معروف…

اسرائیل پیچھے ہٹ گیا، غزہ جنگ بندی پر معاہدہ طے پانے کا امکان

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ 7 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور غزہ جنگ بندی کے حوالے سے جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے قاہرہ میں امریکا اور…

برازیل میں بارشوں سے بڑی تباہی، 29 افراد ہلاک اور 10 ہزار بے گھر

برازیلیا: دُنیا کے مختلف خطوں میں تیز ترین بارشوں کے سلسلے دیکھنے میں آرہے ہیں، برازیل میں شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہونے والی…

سعودی عرب میں موسلادھار بارش، سڑکیں ڈوب گئیں

ریاض: سعودی عرب میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ڈوب گئیں، اسکول بند کردیے گئے، صوبے القصیم، دارالحکومت ریاض اور مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور کئی علاقوں میں حکام نے اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر…