براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
امریکا کی ترکیہ کو 40 ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری
واشنگٹن: ترکیہ کو امریکا نے 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے، جن…
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی روکنے کا حکم
دی ہیگ: اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے مقدمے کے فیصلے میں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
جنوبی افریقا کے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں…
مسلمان شخص سے محبت پر بھائی نے ہندو لڑکی کی جان لے لی
بنگلورو: مسلمان لڑکے سے محبت کی پاداش میں بھارت میں 19 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی نے تالاب میں دھکا دے کر مار ڈالا، جسے بچانے کے لیے تالاب میں کودنے والی ماں بھی ڈوب گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک تالاب سے 43 سالہ ماں اور 19…
خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ماسک پہن کر آنے کی ہدایت
ریاض: خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ماسک پہن کر آنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگراں ادارے نے موسم میں تبدیلی اور زائرین کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں…
چین اور کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے، درجنوں گھر تباہ
بیجنگ: آج چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق چین کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس نے ہر شے کو ہلا کر رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں آنے والے زلزلے کی…
مکہ کے پہاڑ پر موجود عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو وائرل
مکۃ المکرمہ: مکہ کے پہاڑوں سے عجیب الخلقت جانور دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین میں تذبذب کی لہر پائی جاتی ہے۔
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کے شہر مکہ کے پہاڑ جبل خندمہ سے نکلے عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں اس…
مودی کے ہاتھوں شہید بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر کا افتتاح
نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ہندو پنڈتوں، ارکان اسمبلی، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات سمیت 7 ہزار مہمان موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی رام مندر میں 161 فٹ لمبے گلابی…
شاہ چارلس کی طبیعت ناساز، شہزادی کیتھرین کی کامیاب سرجری
لندن: برطانوی بادشاہ چارلس کی طبیعت ناساز جب کہ اُن کی بہو شہزادی آف ویلز کیتھرین کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری ہوئی جب کہ بادشاہ شاہ چارلس سوم کی طبیعت بھی ناساز ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ…
امریکا میں تاریخ کی سخت ترین سردی، نظامِ زندگی مفلوج
واشنگٹن: امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں موسم کی شدت کے سبب نظام زندگی متاثر ہے جب کہ مختلف مقامات پر حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک قریباً 10 ہزار…
یونیورسٹی امتحان میں خاتون رکن پارلیمنٹ نقل کرتے پکڑی گئیں
قاہرہ: خاتون رکن پارلیمنٹ یونیورسٹی کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ کی رکن الوفد پارٹی سے تعلق رکھنے والی نشوۃ رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان میں مبینہ طور…