براؤزنگ انٹرٹینمنٹ

انٹرٹینمنٹ

یک طرفہ محبت خوبصورت اور سکون دیتی ہے، خوشحال خان

لاہور: ٹی وی کے اُبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان نے کہا ہے کہ یک طرفہ محبت بہت خوبصورت ہے اور یہ زندگی میں سکون لاتی ہے۔ اداکار خوش حال خان نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یک طرفہ محبت انسان کو مضبوط بنادیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ…

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھا اور ریجیکٹ کردیا جائے: مایا خان

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے آنے والی خواتین کے رویے کے خلاف آواز حق بلند کرڈالی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مایا خان نے کہا کہ لڑکیاں شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں جنہیں دیکھیں اور…

اروب کیساتھ جو کچھ ہوا افسوسناک، ڈکی کیساتھ مکافات عمل ہوا: شام ادریس

کراچی: پاکستان نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے کہا ہے کہ اروب جتوئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے، ڈکی بھائی کے ساتھ جو ہوا ہے وہ مکافات عمل ہے۔ نامور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ڈیپ فیک…

سنسر بورڈ کا چیئرمین بننے پر سارے ڈرامے بند کرادوں گا، نعمان اعجاز

کراچی: ٹی وی کے مقبول اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر وہ سنسر بورڈ کے چیئرمین بن گئے تو سارے ڈرامے بند کروا دیں گے۔ اداکار نعمان اعجاز نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے، جہاں ان سے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو سنسر بورڈ کا…

میرے گھر جنات کا بسیرا، اکثر آوازیں سنائی دیتی ہیں، ماہِ نور حیدر

لاہور: اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل ماہِ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر گزشتہ کافی عرصے سے جنات کا بسیرا ہے۔ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں جنات ہیں، کیونکہ مجھے اکثر کچن سے…

ماہرہ خان نے دی ایمی گالا دبئی میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں آرٹسٹ اِن فیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ…

ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب بھی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئیں

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی، اس مذموم حرکت کے خلاف اس جوڑے نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ڈکی بھائی نے ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان…

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 48 ویں برسی

پاکستانی فلموں کے نامور کامیڈین منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 48 برس بیت گئے۔ شہنشاہ ظرافت کے نام سے معروف اور اپنے طویل کیریئر کے دوران مسکراہٹیں اور قہقہے بانٹنے والے منور ظریف کو پاکستان اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ٹاپ کے کامیڈین آج…

جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور: بے باک ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔ متھیرا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن…

کیا عاصم اظہر نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا؟

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرکے سب کو انفالو کردیا۔ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر و ویڈیوز…