براؤزنگ دلچسپ خبر

دلچسپ خبر

دو سر والی جڑواں بہنیں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

واشنگٹن: جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی لیکن الگ سر والی امریکی جڑواں بہنیں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا میں 1990 میں پیدا ہونے والی 34 سالہ ایبی گیل اور برٹنی  ہینسل نے…

جاپان: چشموں کی دکان سیاحتی مقام میں کیسے تبدیل ہوئی؟

ٹوکیو: جاپان میں ایسی آپٹیکل شاپ واقع ہے، جسے دنیا کی خوبصورت ترین عینکوں کی دکان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے خطے اکیبورو میں چشموں کی ایک دکان 50 سال سے قائم ہے، جسے اسپیکٹیکلز میوزیم گردانا جاتا ہے۔ یہ چشموں کی…

پین امریکن ہائی وے، دنیا کی طویل ترین سڑک

نیویارک: دنیا کی طویل ترین سڑک پین امریکن ہائی وے کو قرار دیا جاتا ہے۔ پین امریکن ہائی وے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی طویل ترین سڑک کا اعزاز رکھتی ہے۔ اس کی لمبائی 30 ہزار کلومیٹر (19,000 میل) ہے۔ یہ سڑک امریکی ریاست الاسکا سے ارجنٹائن…

سرد ترین مقام پر پوسٹ آفس کی جانب سے انوکھی ملازمت کی پیشکش

کیمبرج: ایک پوسٹ آفس نے نوکری کے لیے آفر دی ہے جس میں ملازم کی ذمے داری خطوط کو ترتیب دینا اور پینگوئینز کو گننا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹارکٹیکا میں موجود پینگوئن پوسٹ آفس کو خطوط چھانٹنے اور پینگوئن گننے کے لیے چار ماہ کی مدت کے…

جرمن نوجوان کا والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد ٹرینوں میں بسیرا

شیلسویگ ہولسٹین: اپنے والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد 17 سالہ جرمن نوجوان نے ٹرینوں میں بسیرا کرلیا اور انہیں اپنا گھر بنالیا ہے اور ایک سال سے بھی زائد عرصے سے ٹرینوں میں سوتا آرہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریاست شیلسویگ ہولسٹین سے تعلق…

چین: بچوں کو ہوم ورک کراتے وقت والدین کو دل کے دورے پڑنے لگے

ہانگزو: چین میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں، جن میں والدین اپنے بچوں کو ہوم ورک کراتے ہوئے ذہنی دباؤ میں آرہے اور دل کے دورے یا فالج کا شکار ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگزو شہر سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی 40 سالہ والدہ مِس ڈونگ…

یوکرینی باشندے نے ایک دن میں تین گنیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالے

کیف: یوکرین سے تعلق رکھنے والے طاقتور باشندے نے اپنی داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگاکر تین گنیز ورلڈ ریکارڈ بناکر دُنیا کو انگشت بدنداں ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دیمیترو ہرونسکی نے یہ تینوں ریکارڈ ایک ہی دن میں…

دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اُگانے کا نیا ریکارڈ قائم

کینبرا: دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری کو اگاکر نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ایک فارم نے دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اگائی ہے، جو جسامت میں ایک پنگ پونگ گیند جتنی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلیو بیری…

سو سال پرانی خاموش فلم کی گمشدہ ریل مل گئی

کینساس: امریکا میں 1923 میں بنائی گئی خاموش فلم کی طویل عرصے سے گمشدہ ریل نیلام گھر سے دریافت ہوگئی۔ فلم عوامی نمائش کے لیے جلد پیش کی جائے گی۔ امریکی شہر کینساس سٹی سے تعلق رکھنے والے گیری ہگنز کے مطابق وہ گزشتہ برس نایاب فلموں کی تلاش…

رُکاوٹوں کے باوجود تین فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بننے میں کامیاب

نئی دہلی: تین فٹ کے نوجوان نے پست قامتی کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا۔ بھارت کے میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 23 سالہ گنیش برایا غیر معمولی چھوٹے قد کے باوجود اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔…