کراچی جاکر خود حالات کا جائزہ لوں گا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بارش سے کراچی کی صورت حال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی جب کہ ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں کچرے، نکاسی آب اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کریں گے، دو دن بعد کراچی جا کر خود حالات کا جائزہ لوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں گے، گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی ہے اور ملک بھر میں تقسیم ہوگی، چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے، ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے گندم اور چینی پاکستان ریلویز کے ذریعے سپلائی کی جائے گی۔