فیروز خان نے کنگنا کو چائے پر بلالیا

کراچی: پاکستان کے مقبول اداکار فیروز خان نے بولی وُڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دے دی۔
کنگنا رناوت نے چند دن قبل سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’’تیجس‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں وہ ایک جنگی جہاز کے سامنے پائلٹ کا یونیفارم پہنے کھڑی ہیں۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کنگنا اس فلم میں بھارتی خاتون پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں۔
پاکستانی ابھی تک بھارت کے بزدل پائلٹ ابھی نندن کونہیں بھولے ہیں اور نہ ہی بھارت کو بھولنے دیں گے۔ اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کا پوسٹر ری شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں انہیں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دی اور کہا ہے کہ ’’نیا جہاز؟ کبھی ہمارے ساتھ چائے پینے کے لیے آئیں‘‘۔


اداکارہ کنگنا رناوت پاکستان کے خلاف اکثر زہر اگلتی نظر آتی ہیں اور بعض اوقات تو ان کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان دشمنی میں انتہا پسند ہندوؤں سے بھی آگے بڑھ گئی ہیں۔ لہٰذا فیروز خان نے کنگنا رناوت پر طنز کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کے ذریعے انہیں بھارت کے بزدل پائلٹ ابھی نندن کی یاد دلائی ہے جو پاک فوج کے ہاتھوں شرمندگی اٹھاکر اور پاکستانی چائے کی تعریف کرکے واپس بھارت گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔