براڈشیٹ نے عدالتی فیصلہ جاری کرنے کی درخواست قبول کرلی

لندن: براڈ شیٹ نے عدالتی فیصلہ جاری کرنے کی حکومت پاکستان کی درخواست قبول کرلی۔
حکومت پاکستان کے وکلا نے برطانوی فرم براڈ شیٹ کے وکلا سے فیصلہ جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوے موسوی کہتے ہیں کہ آخرکار حقائق سامنے آنے لگے ہیں، پاکستانی عوام اب حقائق جان جائیں گے۔
دھیان رہے کہ براڈ شیٹ نیب کیس کا فیصلہ اگست 2016 میں سنایا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔